تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 17 October 2023

’اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل عام کر دیا‘

انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملہ ’جنگی جرم‘ ہے۔

انسانی حقوق کے ایک سرکردہ فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینی اسپتال پر اسرائیلی بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

المیزان نے X پر پوسٹ کیا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ہسپتال "خصوصی تحفظ کے حقدار ہیں”۔

’یہ ایک جنگی جرم ہے‘

فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے الاہلی عرب اسپتال میں قتل عام کر دیا ہے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اب بھی دنیا کو ثبوت چاہیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ اسپتال میں بڑی تعداد میں بے گھر شہری پناہ گزین تھے، شہادتوں کی تعداد 500 سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بمباری میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹرز اور اسٹاف بھی شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

فلسطینی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد اب بھی اسپتال میں آگ لگئی ہوئی ہے، اسپتالوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

شمالی غزہ کے ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کے مطابق اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، ہم زخمی بچوں، حاملہ ماؤں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/l5QnRdf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو