تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 18 October 2023

بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد ڈھائی ہزار ہے، نگراں وزیر اطلاعات

 کوئٹہ: نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کا ڈیٹا اسپیشل برانچ نے جمع کرلیا ہے جس کے مطابق صوبے میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد ڈھائی لاکھ ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کی ڈیڈ لائن یکم نومبر ہے، اس کے بعد کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم شخص کو پاکستان میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ غیر ملکیوں کے معاملے کو اچھال رہے ہیں جبکہ واضح پالیسی ہے کہ کوائف رکھنے والے غیر ملکیوں کو کچھ نہیں کہا جائے گا اور امن و امان خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ اب اتک ایک ہزار افغان خاندان افغانستان جا چکے ہیں، اسمبلی پوائنٹس سے غیر ملکیوں کو سیکورٹی میں بارڈر پار بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپیشل برانچ کا کردار غیر ملکیوں کا ڈیٹا اکھٹے کرنے کے حوالے سے اہم ہیں، بلوچستان میں پانچ لاکھ 78 ہزار افغانوں کے پاس دستاویزات ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ کے قریب غیر رجسٹرڈ افغان ہیں جن کو واپس بھیجیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنی نیشنل سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

The post بلوچستان میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد ڈھائی ہزار ہے، نگراں وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2553424/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو