امریکا اور اسرائیل کی دھمکیوں کے بعد ایران نے 2 روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا۔
رائٹرز کے مطابق خطےمیں کشیدگی کےدرمیان ملک کےوسطی حصےمیں جنگی مشقو ں کا آغاز کیا گیا ہے۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اقتدار1402 کے نام سے مشق ایرانی صوبے اصفہان کے علاقے نصرآباد میں شروع ہوئی ان مشقوں کا مقصد نئےخطرات کے پیشِ نظر ڈیٹرنس پاور کو بہتر بنانا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مشقوں میں زمین اورفضائی افواج مشترکہ حصہ لےرہی ہیں مشق کامقصد ایران کی زمینی افواج کی جنگی تیاری کی سطح کا جائزہ لینا ہے۔
ترجمان بریگیڈیئر جنرل عامر چشک نے بتایا کہ مشقوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس کا مقصد اسلامی جمہوریہ کو درپیش "ممکنہ خطرات سے نمٹنا” ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/1bWe2vQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box