اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں شانزے نے سرمد سے محبت کا اظہار کردیا۔
ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں اداکار علی انصاری (معید)، زویا ناصر (عبیرا)، ماریا ملک (سبرینا)، حماد شعیب (سرمد)، جینیس ٹیسا (شانزے)، ندا ممتاز، خالد انعم، ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
دل ہی تو ہے کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض کاشف بٹ اور دانش بہلم نے انجام دیے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی علی انصاری، زویا ناصر اور ماریا ملک کے گرد گھومتی ہے۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سبرینا اور سرمد کی منگنی ختم ہونے اور سبرینا کی معید سے شادی کے بعد شانزے ان سے شادی کی خواہشمند ہیں۔
شانزے کہتی ہیں کہ ’سرمد میں تمہارے کے لیے خوش ہوں، میں تم سے محبت کرتی ہوں اور تمہارے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں لیکن میرے لیے تمہاری خوشی سے زیادہ کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’میں جانتی ہوں کہ تم سبرینا سے محبت کرتے ہو اور اگر وہ تمہاری دوبارہ ہوبھی جائے گی تو میں بہت خوش ہوں گی۔‘
سرمد شانزے کی باتیں سن کر وہاں سے اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
دل ہی تو ہے کی اگلی قسط کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ سرمد کی والدہ نے شانزے سے ان کی شادی طے کردی ہے لیکن سرمد انکار کررہے ہیں، کیا سرمد اور شانزے کی شادی ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bDlZNW1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box