قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی اوپنر عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ عبداللہ شفیق مسلسل رنز اسکور کررہے ہیں اور ان کا کانفیڈنس لیول پہلے سے ہائی تھا، مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتے جارہے ہیں ان کا گیم نکھرتا جارہا ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ عبداللہ شفیق شروع میں دو سے تین شاٹ کھیلتے تھے اب وہ چار سے پانچ شاٹ کھیلنے لگے ہیں اور سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ جہاں کی گیند ہوتی ہے اسی طرف کھیلتے ہیں یہ بہت اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ اس لیول پر کرکٹ کھیل رہے ہوں اور اچھے بولرز کا آپ نے سامنا کرنا ہو تو آپ کو جس طرف گیند ملے اسی طرف کھیلنا چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ عبداللہ شفیق صرف فرنٹ فٹ کے پلیئر نہیں ہیں وہ بیک فٹ پر بھی بہت اچھا کھیلتے ہیں، پاکستان میں بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو فرنٹ فٹ پر اچھا کھیلتے ہیں تو وہ بیک فٹ پر اچھا نہیں کھیلتے لیکن عبداللہ دونوں سائیڈز پر بہت اچھا کھیلتے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ جتنے بھی نوجوان بیٹرز ہیں اگر ان کی پرفارمنس اوپر نیچے بھی ہو تو آپ کو انہیں ٹیم میں ساتھ رکھنا چاہیے اور ان کی خامیوں پر کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف میچ بھی عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v6eqXsa
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box