تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 9 October 2023

مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام دو ریاستوں کے قیام میں مضمر ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام دو ریاستوں کے قیام میں مضمر ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سرکاری ٹی وی کے اینکرز اور وی لاگرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی پہلے دن سے واضح ہے، ہم اسرائیل کو غاصب ریاست کے طور پر جانتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اکثر بے سروپا خبریں پھیلائی جاتی ہیں، تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن آزادی اظہار رائے کے نام پر غلط خبریں پھیلانا افسوسناک ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتہا پسندی کا قلمع قمع کیا جائے گا، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اٹھارہ ارب ریکور کیے کیوں اس سے پہلے نہیں کیے گئے، ہم ایٹمی طاقت ہیں مگر اسمگلنگ کا مسئلہ درپیش ہے وقت لگے گا لیکن کسی کو چھوڑیں گے نہیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ انتظامی امور پر توجہ نہ دینے سے مہنگائی، گردشی قرضے، اسمگلنگ جیسے مسائل پیدا ہوئے، کوشش ہے ایسے اقدامات کرجائیں جو آئندہ حکومتوں کے لیے مثال ہوں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ حکومتوں کا کام تمام شعبوں کے لیے موثر پالیسی سازی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے حوصلہ افزا ملاقات ہوئی، ہمیں اپنے ٹیکس کو بڑھانا ہوگا، رجسٹرڈ پناہ گزینوں کو بے دخل نہیں کیا جارہا، غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کا انخلا ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wh1P5tg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو