تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 9 October 2023

عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار خود ہی لٹیرے بن گئے

کراچی: عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار خود ہی لٹیرے بن گئے. 

صدر پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ٹیپو سلطان تھانے کے 2 اہلکاروں کا سراغ لگا کر ایک اہلکار کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار بابر زمان نے اپنے ساتھی اہلکار عثمان کے ساتھ ملکر کر گزشتہ ماہ دوران ڈیوٹی صدر تھانے کی حدود میں داخل ہو کر رکشا ڈرائیور عبداللہ نامی شہری کو صدر ایف ٹی سی کے قریب روکا اور اسے ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر کچھ وقت کے لیے اپنی تحویل میں رکھا جس کے بعد انھوں نے 30 ہزار روپے بھتہ وصول کر کے اسے چھوڑ دیا۔

صدر پولیس کو مذکورہ واقعہ سے متعلق پتہ چلا جس پر پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات پولیس اہلکار ملزم بابر زمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی اہلکار عثمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

The post عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے والے پولیس اہلکار خود ہی لٹیرے بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2549100/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو