ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل سابق بھارتی بیٹر گوتم گمبھیر کا اہم بیان آگیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کا سب کو انتظار ہوتا اب وہ گھڑی آن پہنچی ہے اور 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان کا ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور قومی ٹیم اب تک بھارت سے کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
تاہم ورلڈ کپ سے قبل سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا کہ سب کو میں کہہ رہا ہے کہ پلیز بھارت کا مقصد پاکستان کو صرف ہرانا نہیں بلکہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، پاکستان حریف ٹیم ہے ورلڈ کپ کا اختتام نہیں ہے، آخری رزلٹ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچیں گے وہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو پاکستان کا یہ کسی بھی ٹیم سے کھیلنا ہے تو میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ یہ بولے کہ پاکستان کے خلاف صرف ایک میچ کھیل رہے ہیں۔
گوتم گمبھیرنے کہا کہ جیسا کہ آپ پہلا میچ کھیلے، ویسے ہی پاکستان سے کھیلیں اور ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے ابتدائی دونوں میچز جیت لیے ہیں۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/e06piK3
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box