تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 11 October 2023

فیصل آباد میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پانچ سالہ کمسن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانچ سالہ بچی کھیلتی ہوئی گھر سے باہر نکلی اور پھر لاپتہ ہوگئی۔

اہل خانہ نے بچی کو تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ نہ ملی اور پھر تقریبا چوبیس گھنٹے کے بعد قریبی جھاڑیوں سے اُس کی لاش برآمد ہوئی۔

اہل علاقہ نے بچی کی لاش کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد اُسے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ میڈیکل میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی۔

علاقہ مکینوں نے بچی کے قتل کے خلاف سمندری روڈ پر احتجاج کیا اور پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد وہ پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

The post فیصل آباد میں 5 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2550018/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو