کراچی : پاکستان میں ایک شکاری نے210 کلو وزنی دیوہیکل مچھلی کا کامیاب شکار کرکے ماہی گیری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
پاکستان میں انتہائی بھاری بھرکم مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، سینئر اینگلرخالد احمد نے کراچی سے 150 کلو میٹر دور بحیرۂ عرب میں کھلے سمندر سے 210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی پکڑ لی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سینئر اینگلر خالد احمد نے اپنے اس کارنامے کے بارے میں ناظرین کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے بچپن سے ہی فشنگ کا شوق تھا، 70 کی دہائی میں میں اسکوبا ڈائی کرکے گن سے مچھلی کا شکار کیا کرتا تھا اور 70 کلو کے قریب ایک مچھلی گن سے ذریعے ماری تھی۔
انہوں نے بتایا کہ 5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو شکار کرنے میں4 گھنٹے لگے اور اس کو کنارے تک لانے میں بھی بہت مشکلات پیش آئیں۔
واضح رہے کہ مارلن مچھلی دنیا میں مچھلیوں کی سب سے بڑی انواع میں سے ایک ہے، یہ نہ صرف سمندر کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ یہ سب سے تیز مچھلیوں میں بھی شمار ہوتی ہے جو 68 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خالد احمد کا کہنا تھا کہ میں مچھلی نہیں کھاتا مجھے صرف اس کا شکار کرنے کا شوق ہے، گزشتی 40سال میں کبھی مچھلی نہیں کھائی۔
شکار کی جانے والی مچھلی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی شکار کی گئی بڑی مچھلیاں کھانے کے کام نہیں آتیں ان کو ضائع کردیا جاتا ہے اور صرف ریکارڈ بنانے کیلئے کام آتی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DfhzHs1
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box