شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کے شوہر و اداکار احسن محسن نے بیٹے کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
شوبز انڈسٹری کی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کے ہاں بدھ کے روز بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد حسن اکرام رکھا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر احسن محسن نے بیٹے محمد حسن اکرام کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹے کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔
احسن محسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اللہ نے اپنے فضل سے آپ کو میری زندگی میں بھیجا اور میں کافی وقت سے آپ کا اپنی زندگی میں انتظار کررہا تھا، آپ میری زندگی میں اسٹار بنوں گے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’محمد حسن اکرام میری زندگی اب آپ کی ہے اور میں زندگی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا، آپ کو سپورٹ کروں گا اور میں باپ کم بیسٹ فرینڈ زیادہ بنوں گا کیونکہ آپ کا باپ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہے، مجھے آپ سے بہت محبت ہے اور آپ نے میری زندگی کو مکمل کیا۔‘
احسن محسن نے اہلیہ منال خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کی طرف سے مجھے اب تک کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے جس کے لیے میں زندگی بھر آپ کا مقروض رہوں گا۔
انہوں نے مداحوں کو مبارک باد کے پیغام اور بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tWOsjkQ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box