تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 5 November 2023

’ اس بار نوازشریف کا ملٹری لیڈرشپ سے پھڈا نہیں ہو گا‘

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس بار نوازشریف کا ملٹری لیڈرشپ سے پھڈا نہیں ہو گا نوازشریف پھڈا نہیں کرتے بلکہ ان سے پھڈا کیاجاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت ملٹری لیڈرشپ انتہائی ایماندار اور قابل ہے ملٹری لیڈرشپ پاکستان کو آگے بڑھانےکےلیے پرعزم ہے، ایس آئی ایف سی،زرعی ماڈل اور آئی ٹی اقدامات مائنڈسیٹ دکھاتے ہیں نوازشریف نے کہا اسٹیک ہولڈرز آئین میں رہ کرمل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سیاست سے باہر رکھنے کےلیے پلان بنایا گیا نوازشریف کےخلاف کیسز بدنیتی کی بنیاد پر بنائے گئے تھے ماضی میں کتنی بارن لیگ کو لیول پلئنگ فیلڈدی گئی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی لیول پلئنگ فیلڈ اور صاف شفاف الیکشن چاہئیں پی پی بلاول کو وزیراعظم بناناچاہتی ہے تو خواہشات پرکوئی پابندی نہیں، پی پی الیکشن کی سیاست کررہی ہےوہ یہی کہےگی بلاول وزیراعظم ہوں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابات میں تمام جماعتوں سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوسکتی ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات ہوسکتی ہے جب کہ پی ٹی آئی نے9مئی نہ کیا ہوتاتو ان سے بھی بات ہوسکتی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t4ZGhdq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو