بیجنگ : وسطی چین میں واقع آئی فون بنانے والی کمپنی ’فوکسکون‘ کیخلاف تحقیقات کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر کمپنی کی آمدنی میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی حکومت نے دنیا کے سب سے بڑے آئی فون اسمبلر فوکسکون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس سے اس کے کاروبار میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوگئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت کے اس اقدام کے بعد تائیوان کی مینوفیکچرنگ کمپنی کی آمدنی پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
ایپل انکارپوریشن کی سب سے اہم پارٹنر فوکسکون جسے اس کے آفیشل نام ہون ہائی پریسجن انڈسٹری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی کنٹریکٹ الیکٹرونکس بنانے والی کمپنی ہے جو بہت سے عالمی برانڈز کے لیے آلات اسمبل کرتی ہے۔
رواں سال ماہ اکتوبر میں کمپنی کی آمدنی4.6فیصد کمی کے ساتھ این ٹی 741.2 بلین (23 بلین) ڈالر رہ گئی۔ چین میں ہونے والی تحقیقات ایپل کی بین الاقوامی مارکیٹ اور پیداوار کو پیچیدہ بنا رہی ہیں، مقامی میڈیا نے 22 اکتوبر کو رپورٹ کیا تھا کہ چائنیز ریگولیٹرز کمپنی ٹیکس آڈٹ کررہے ہیں اور فوکسکون کی زمینوں کا جائزہ بھی لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایپل کا نیا آئی فون 15 ستمبر میں متعارف کیا گیا تھا اور توقع ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس سے فوکسکون کی ترقی میں مزید مدد ملے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eBEvH85
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box