تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 29 November 2023

شاہین کے ساتھ دوسرا فاسٹ بولر کون ہونا چاہیے؟

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین آفریدی کے ساتھ نوجوان بولر خرم شہزاد کو نئے گیند سے اٹیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کو فاسٹ بولرز کا چیلنج درپیش ہوگا کیونکہ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی غیرموجودگی میں شاہین کے ساتھ کوئی دوسرا ایسا بولر نہیں ہے جو دباؤ بنا کر رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ میں بھی دیکھا کہ ایک طرف سے شاہین نے میڈن اوور کے ذریعے پریشر بنایا تو دوسری طرف مختلف بولرز آزمائے گئے جس سے پریشر ختم ہوتا رہا اس لیے سب سے بڑا چیلنج یہی ہوگا کہ شاہین کے ساتھ نئے گیند سے کون دوسرا بولر ہوگا۔

سابق فاسٹ بولر نے مشورہ دیا کہ خرم شہزاد نئے گیند کا اچھا انتخاب ہو سکتا ہے اس کے پاس سوئنگ اور رفتار ہے اور وہ ٹیلنٹڈ بھی ہے۔

’حفیظ کے دو عہدے رکھنے پر مجھے اعتراض ہے‘

عاقب جاوید نے کہا کہ محمد حفیظ جب ڈائریکٹر بنے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن جب وہ ہیڈکوچ بنے تو مجھے اس پر اعتراض ہے کیونکہ وہ پروفیشنل ازم اور سسٹم کو بہتر بنانے کی باتیں کر رہے تھے اور پھر خود ہی کوچ بن گئے یہ فیصلہ ان کے لیے خود بھی صحیح ثابت نہیں ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HdStp3i
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو