تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 30 November 2023

واٹس ایپ کا پرائیویسی سے متعلق فیچر تمام صارفین کیلیے متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں نئے پرائیویسی فیچر سیکرٹ کوڈ کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا گیا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا، واضح رہے کہ چند ہفتے قبل اس فیچر کو واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کا حصہ بنایا گیا تھا اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

سیکرٹ کوڈ بنیادی طور پر واٹس ایپ کے چیٹ لاک نامی فیچر کو مزید بہتر بنائے گا۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ صارفین اپنی لاک چیٹس کو منفرد پاس ورڈ سے تحفظ فراہم کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر سے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی کیونکہ ان کی لاک کی جانے والی چیٹس سامنے نظر نہیں آئیں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین کی لاک چیٹس سرچ بار پر اسی وقت نظر آئیں گی جب وہ سیکرٹ کوڈ کو ٹائپ کریں گے۔

لاک چیٹس کی لسٹ نظروں کے سامنے نہیں ہوگی تو کسی صارف کے فون کو اگر کوئی اور فرد استعمال کرے گا، تو بھی اس کے لیے حساس بات چیت کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2xPiJuX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو