تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 1 December 2023

کراچی کا پانی گندا ہے فلٹر کے پانی سے نہاتا ہوں، خاقان شاہنواز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی کا پابندی گندا ہونے کے سبب فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار خاقان شاہنواز نے حالیہ انٹرویو میں نجی زندگی اور شوبز سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان نے خاقان شاہنواز سے ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ اور کراچی کی آب و ہوا سے متعلق دریافت کیا۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا زمینی پانی بہت اچھا ہے جس سے ان کی جلد اور بال اور اچھے ہوجاتے ہیں لیکن کراچی کا پانی گندا ہے جس کی وجہ سے جلد اور بال خراب ہوتے ہوجاتے ہیں اسی لیے میں کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz)

اداکار نے مزید کہا کہ لاہور کا پانی کراچی سے بہتر ہے لیکن سیالکوٹ کے مقابلے میں لاہور کا پانی بھی اچھا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں خاقان شاہنواز ’رضا‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جس مرکزی کاسٹ میں احسن خان اور ثنا جاوید شامل ہیں، دیگر اداکاروں میں سدرہ نیازی، لیلیٰ واسطی، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، عثمان پیرزادہ اور اسما عباس شامل ہیں۔

سکون کے ہدایت کار سراج الحق ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kptW3Dn
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو