پاک چین تجارتی تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان کو مزید سہولتیں ملنےکا امکان بڑھ گیا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق چین نے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی پر اتفاق کر لیا۔ چین نے پاکستان سےنئی ترجیحی فہرست مانگ لی۔
نئی ترجیحی فہرست کے تحت پاکستان کو مزید رعایت ملنےکا امکان ہے۔
وزارت تجارت نے چین سے آزاد تجارتی معاہدے پر نظرثانی کامطالبہ کیا تھا۔ نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے دورہ چین میں مطالبہ پیش کیا۔ چینی صنعتکاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیز کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
دونوں ممالک نےتجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم 2019 میں ہوا تھا اور پاک چین آزاد تجارتی معاہدے پر اطلاق جنوری2020 سے کیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/kFYhoRZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box