مدھیا پردیش میں ایک ظالم شخص نے اپنے پاس آنے والے کتے کے بچے کو زمین پر پٹخ کر مارڈالا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر گنا سے ایک نہایت افسوسناک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک شخص نے بے دردی سے کتے کے بچے کو مار ڈالا اور اسے سڑک پر پھینک دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص ایک دکان کے باہر ٹانگیں لپیٹے بیٹھا ہے۔ اس دوران دو پلے اس کے قریب آتے ہیں۔ اچانک اس نے ان میں ایک کتے کے پلے کو پکڑا اور اٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا۔
اس کے بعد وہ شخص اٹھ کر پلے کے پاس جاتا ہے اور بنا کسی رحم کے اسے لاتوں کا نشانہ بنا کر مار ڈالتا ہے۔
Heartbreaking incident in Guna, Madhya Pradesh. An innocent puppy, seeking food and love, was cruelly killed. Such acts are reprehensible and demand justice. We urge Madhya Pradesh Police to swiftly arrest and punish the perpetrator. Let's stand against cruelty and ensure the… pic.twitter.com/E9JekXCJP9
— Vidit Sharma (@TheViditsharma) December 9, 2023
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے نوٹس میں یہ واقعہ آئی تو انھوں نے اسے ’بربریت کا عمل‘ قرار دیا اور مجرم کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا اور ملزم کو اتوار کو گرفتار کرلیا گیا۔ گنا کوتوالی پولیس اسٹیشن کے آفیسر انوپ بھارگوا نے بتایا کہ یہ واقعہ سبھاش کالونی میں پیش آیا۔
انھوں نے کہا کہ 30 سالہ ملزم، مرتیونجے جدون کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 428 (کسی جانور کو مارنے، زہر دے کر، معذور کرنے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم کی ذہنی صحت کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر اہلکار نے کہا کہ اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eoLp9GZ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box