تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 18 December 2023

’مریم نواز کے کہنے پر جیل میں غیرانسانی رویہ رکھا گیا‘

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ مریم نواز کےکہنے پر جیل میں غیرانسانی رویہ رکھا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کنونشن میں مجھے مدعو کیا گیا تھا میرے ساتھیوں نے بتایا کہ گیٹ پر بھاری پولیس نفری ہے میں نے وارنٹ سےمتعلق پوچھا تو افسر نےکہا اسے گرفتار کر لو۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ بعد میں پتا چلا کہ  ڈپٹی کمشنر نے 3ایم پی او کےتحت گرفتارکیاگیا ہے مریم نواز کے کہنے پر جیل میں مجھ سے ناروا سلوک کیاگیا، اہلکاروں کی ہدایات تھیں کہ کسی طرح مجھےجگائے رکھنا ہے جیل میں میرے ساتھ سلوک پلاننگ کے تحت ہورہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے لکھا کہ کےپی سے پی ٹی آئی کا ایک بندہ پنجاب آیا ہے افنان اللہ کو تھپڑ لگنے کے بعد یہ نہیں چاہتےتھے میں پنجاب آؤں، مریم نواز کےکہنے پر ہی سب کے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے جیل میں مجھے میٹریس آخری دن دیاگیا جب رہائی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے شوگر ہے جیل میں مجھے ادویات نہیں دی گئیں جیل کےعملے کےساتھ جھگڑا ہواپھر میں نے بھوک ہڑتال کی میں نےبھوک ہڑتال کی اس کے بعد مجھےکمبل دیاگیا، میں نے جمعرات کے روز جیل میں بھوک ہڑتال کردی تھی، مجھے گرفتار کرنے کا فائدہ کیا ہوا غیرقانونی آرڈر معطل ہوگیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/205hKxl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو