تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 21 December 2023

’میں دھوکہ برداشت نہیں کروں گی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں شانزے ہمدان سے کہتی ہیں کہ میں دھوکہ برداشت نہیں کروں گی۔

ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں احسن خان (ہمدان)، ثنا جاوید (عینا)، خاقان شاہ نواز (رضا)، سدرہ نیازی (شانزے)، لیلیٰ واسطی (عینا کی والدہ)، قدسیہ علی (آئمہ)، عدنان صمد خان (عثمان)، عثمان پیرزادہ، اسما عباس ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔

سکون کی کہانی عینا نامی ایک نوجوان لڑکی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار باصلاحیت ثنا جاوید نے پیش کیا ہے جسے ایک فرضی رشتے کی وجہ سے اپنی محبت کی زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے، عینا کے سابق منگیتر عثمان پر آئمہ سے شادی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے جبکہ عینا کا نکاح ہمدان سے ہوچکا ہے جسے عثمان نے سب سے چھپا رکھا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شانزے ہمدان سے ویڈیو کال پر بات کررہی ہوتی ہیں کہ عینا پیچھے گزرتی ہیں، شانزے پوچھتی ہیں کہ ہمدان یہ پیچھے سے کون گزرا؟ ہمدان کہتے ہیں کہ میرے پیچھے سے کون گزرے گا میں تو گھر میں اکیلا ہوں۔

شانزے کہتی ہیں کہ ’میں نے خود دیکھا ہے آپ کے پیچھے سے کوئی لڑکی گزری ہے، کون ہے وہاں آپ کے ساتھ پلیز مجھے بتائیں۔‘

ہمدان جھوٹ بولتے ہیں کہ ’گڑیا یہاں پر کوئی نہیں ہے اگر تم چاہو تو تمہیں پورا گھر دکھا سکتا ہوں۔‘

شانزے کہتی ہیں کہ نہیں ہمدان میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ کسی کا دوپٹہ آپ کے پیچھے سے لہرایا، آپ مجھ سے کچھ چھپا تو نہیں رہے آج ہی کے دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے یہ اتفاق نہیں ہوسکتا۔

ہمدان کہتے ہیں اچھا رکو، یقین کرو یہاں کوئی نہیں ہے میں تمہیں پورا گھر دکھا دیتا ہوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو آپ مجھے بتادینا میں سمجھ جاؤں گی لیکن دھوکا برداشت نہیں کروں گی۔ْ‘

کیا شانزے کو ہمدان اور عینا کے نکاح کے بارے میں علم ہوجائے گا؟ کیا ہمدان شانزے کو عینا سے متعلق سچائی بتاسکیں گے، یہ جاننے کے لیے ’سکون‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vILUugf
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو