تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 7 December 2023

یہ کس پاکستانی اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی جانب سے اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شوبز ستاروں کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کا مقصد پرانی یادیں تازہ کرنا اور اسے اپنے مداحوں کو بھی دکھانا ہوتا ہے تاکہ مداح بھی ان کی بچن کی تصویر دیکھ سکیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

کیا آپ پہچان گئے کہ ہم کس اداکارہ کی بات کررہے ہیں؟

شازیل شوکت

اگر نہیں پہچان سکیں ہیں تو ہم آپ کو بتادیں کہ یہ اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آںگن‘۔ ’سمجھوتہ۔‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ اداکارہ کون ہیں؟ یہ بچی اداکارہ شازیل شوکت ہیں۔

انسٹاگرام پر ویڈیو میں شازیل شوکت نے بچپن کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی انہیں سیرو تفریح کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل شوکت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اپنی زندگی اور سفر کے ہدایت کار، تخلیق کار اور مصنف ہیں اپنے جذبے کو رواں دواں رکھیں۔‘

اداکارہ کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی، سید جبران، دانیہ انور ودیگر شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OLDJ9at
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو