کراچی: اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے پہلے اسلامک بانڈز کی کامیاب ترین نیلامی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک سالہ اجارہ اسکوک بانڈز کی نیلامی کے ہدف سے 14 گنا زیادہ پیشکشیں موصول ہوئیں۔
حکومت نے اسٹاک مارکیٹ کے انویسٹرز کو 30 ارب کے اسلامک بانڈز کی فروخت کا ہدف رکھا تھا۔ اسلامک سکوک بانڈز خریدنے کیلئے 479 ارب روپے کی پیشکشیں موصول ہوئیں
حکومت اجارہ سکوک بانڈز پر شرح منافع اور قرض لینے کی مقدار کا اعلان 11 دسمبر کو کرے گی۔
سکوک اسلامی بانڈز سے چھوٹے سرمایہ کاروں کو شریعت کے مطابق سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے گی جب کہ یہ ملک میں اسلامی بانڈز مارکیٹ کی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/U8T3N9x
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box