جاپان میں آنے والے حالیہ زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے ملکی جی ڈی پی کو شدید دھچکا پہنچنے کے امکانات ہیں۔
نئے سال کے آغاز میں آنے والے زلزلے کے حوالے سے اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ وسطی جاپان میں آنے والے بڑے زلزلے سے جی ڈی پی کی نمو کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور یہ مشکلات سے دوچار ہوسکتی ہے۔
ماہرہن نے تخمینہ لگایا ہے کہ اقتصادی نقصانات کروڑوں ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ اس کے علاوہ جب نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی تو ان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
بری طرح متاثر ہونے والا اِشی کاوا پریفیکچر میں مشینری، سیمی کنڈکٹر اور خوراک ساز کے کارخانے بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ یہ پریفیکچر، زراعت اور ماہی گیری کے ساتھ ساتھ روایتی دستکاری کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے۔
نومورا سیکیورٹیز کے ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں جاپان کی جی ڈی پی میں 16 کروڑ سے 34 کروڑ ڈالر تک کی کمی آ سکتی ہے جو کہ زلزلے کی تباہی کے سبب ہوگا۔
ماہرین کی جانب سے لگایا گیا تخمینہ اس مفروضے پر مبنی ہے کہ اِشی کاوا کے سات شہروں اور قصبوں میں ایک ماہ تک معاشی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات دیگر خطوں تک پھیل جانے کی صورت میں تخمینے میں اور بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/muJG0dn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box