تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 11 January 2024

’زندگی نے ایک ہی بات سکھائی تھی‘ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک جملے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کوئی سبق نہیں سیکھا، غلطی پھر ہوگئی۔‘

ویڈیو میں اداکارہ لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’زندگی نے مجھے ایک ہی بات سکھائی تھی اور وہ بھی میں بھول گیا۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

ژالے سرحدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس جی حال کچھ ایسا ہے۔‘

ویڈیو میں لپسنگ کرتے ہوئے ژالے کہتی ہیں کہ ’عرض کیا ہے جگ گھومیا تیرے جیسا کوئی نہیں اور جب میرا دماغ گھومیا تو میرے جیسا کوئی نہیں۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fCejdWO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو