اداکار وہوپی گولڈ برگ کا کہنا ہے کہ مارگوٹ روبی اور گریٹا گیروگ کو باربی کے لیے آسکر 2024 کی نامزدگی نہ ملنا کوئی بڑی بات نہیں۔
امریکی اداکارہ اور کامیڈین کا خیال ہے کہ آسکر میں نامزدگی نہ بھی ملے تو آپ کے اچھے کام کو کوئی فرق نہیں پڑتا، وہوپی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر کوئی نہیں جیت سکتا، آپ کو وہ سب کچھ نہیں ملتا جو آپ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
میں اس فلم کے بارے میں جانتی ہوں، جو کہ اچھی ہے اور اس نے کافی پیسے بھی کمائے ہیں لیکن ہر کسی فلم کے بارے میں ایک جیسا خیال نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے کہا کہ فلم کو نظر انداز کرنے جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی اور آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہے کہ ہر ایک کو انعام نہیں ملتا ہے۔
امریکی اداکارہ نے کہا کہ ہر فلم کا موضوع مختلف ہوتا ہے۔ آپ جو فلمیں پسند کرتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ ووٹ ڈالنے والے لوگوں کو وہ فلمیں پسند نہ ہوں۔
باربی نے آسکر کے لیے آٹھ نامزدگیاں حاصل کی تھیں لیکن کمائی اور تنقیدی لحاظ سے ایک ہٹ فلم ہونے کے باوجود وہ آسکر کی بڑی کیٹیگریز میں نامزدگی حاصل کرنے سے محروم رہی تھی۔
واضح رہے کہ وہوپی کو نہ صرف فلم گھوسٹ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ مل چکا ہے بلکہ انھوں نے چار بار اس باوقار تقریب کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں۔ وہ اکیڈمی بورڈ کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GWxcRYJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box