آئس لینڈ کی کمپنی نے موبائل فون کا استعمال ترک کرنے پر لاکھوں روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیری کمپنی نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا جس کے تحت جو شخص پورے ایک ماہ موبائل فون استعمال نہیں کرے گا اسے 10 ہزار ڈالرز انعام دیا جائے گا۔
اس کمپنی کے مطابق پروگرام میں شرکت کے خواہشمند اپنی درخواست آن لائن دیں گے جبکہ ان میں سے 10 امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جو موبائل کا استعمال ترک کر کے ایک ماہ تک اس کے بغیر رہیں گے۔
کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ "ہم کم خلفشار کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے۔ درحقیقت، اوسط فرد ہر روز اپنے فون پر 5.4 گھنٹے گزارتا ہے۔”
ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کے لیے درخواستیں 31 جنوری تک کھلی ہیں۔ اگر آپ اپنی ڈیجیٹل زندگی سے وقفہ لینے اور ممکنہ طور پر کافی انعام جیتنے کے لیے تیار ہیں تو اپنی درخواست جمع کرانے کے لیے کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/M8pa9l6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box