پاکستانی اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ طلاق پر بات کرکے وہ کسی کی توجہ حاصل نہیں کرنا چاہتیں۔
اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
نوین وقار نے کہا کہ کبھی بھی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں اپنے والدین سے یہ ہی سیکھا ہے کہ اپنے گھر کی بات گھر تک رکھو کیونکہ جب بات گھر سے باہر جائے گی تو وہ تبدیل ہوجائے گی جتنے لوگ بات کریں گے اتنی بات بڑھتی جائے گی، ہم لوگوں کا منہ بند نہیں کرسکتے اس لیے اپنا منہ بند رکھنا چاہیے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اسپاٹ لائٹ میں آتے ہیں لیکن میں اس قسم کی توجہ نہیں چاہتی، میں چاہتی ہوں اگر توجہ میرے اوپر آئے تو میرے کام کی وجہ سے آئے۔
واضح رہے کہ نوین وقار کی شادی 2015 میں اداکار و ہدایت کار اظفر علی سے ہوئی تھی، دونوں نے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pEC2DTL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box