تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 2 January 2024

پاکستان گزشتہ سالوں میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیپ بانٹنے والی ٹیم

آسٹریلیا کے خلاف کل سے سڈنی میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مسلسل خراب فارم کے باعث اوپنر امام الحق کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جب کہ نوجوان صائم ایوب کل ڈیبیو کریں گے۔

قومی ٹیم پچھلے تین سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیپ بانٹنےوالی ٹیم بن گئی ہے۔ صائم ایوب دوہزار اکیس سے اب تک ڈیبیو کرنے والے سولہویں پاکستانی بن جائیں گے۔

ان تین سالوں میں زاہد محمود، ظفر گوہر تابش خان اور محمدعلی ایسے کھلاڑی ہیں جو آتے ہی غائب ہو گئے جب کہ حارث رؤف نے ایک، وسیم جونیئر نے دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

خرم شہزاد پہلے میچ کے بعد ان فٹ اور عمران بٹ چھ ٹیسٹ بعد ڈراپ ہوئے۔ ساجدخان سات ٹیسٹ کھیل کر باہر ہوئے اور اب ایک سال سات ماہ بعدٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

عبداللہ شفیق، سعودشکیل، آغاسلمان، ابرار احمد اور نعمان علی ایسے نئے کھلاڑی ہیں جومستقل بنیادوں پر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چہرے بدلتے جا رہے ہیں مگر بڑی ٹیموں کیخلاف نتائج جوں کےتوں ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Eiq7pPK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو