تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 8 January 2020

پاکستان دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل

اسلام آباد ( 92 نیوز) معروف کاروباری میگزین فوربز  نے  2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان  کا نام بھی شامل کرلیا۔ امریکی جریدے میں آرمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گواتی مالا، منگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے لئے ایک اور اچھی  خبر ہے ، عالمی ادارے اور معروف جریدے بھی پاکستان کی خوبصورتی اور استحکام کے گن گانے لگے۔امریکہ کے معروف جریدے فوربز نے بھی پاکستان کو 2020کے لئے بہترین سیاحتی مقامات کی لسٹ میں شامل کرلیا۔

معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ لوگوں میں پاکستان کی جانب سفر کرنے کی دلچسپی بڑھ رہی ہےخاص طور پر برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے فوربزسے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں قدیم سندھی تہذیب موجود ہے جو 4 ہزار سال پرانی ہے اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں جہاں قلعے، مساجد اور دیگر مقامات ہیں جبکہ سب سے اہم یہاں شمالی علاقوں کے نظارے ہیں، جہاں 3 بڑے پہاڑی سلسلے آپس میں ٹکراتے ہیں۔

فوربز کے مطابق پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا ثقافتی سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے۔انفراسٹرکچر کے حوالے سے فوربز لکھتا ہے کہ پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکوں اور سرنگوں کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگیا ہے جبکہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کُھل رہے ہیں۔

The post پاکستان دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں شامل appeared first on 92 News HD Urdu.



from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2QzXfqM
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو