گوجرانوالہ ( 92 نیوز) پاکستان کے مایہ ناز ریسلر انعام بٹ آج رشتہ ازادواج میں منسلک ہوجائیں گے ،انعام بٹ کی رسم حنا کی تقریب گوجرانوالہ میں ہوئی جس میں قومی ریسلر نے بھی خوب بھنگڑے ڈالے ۔
قومی ریسلر انعام بٹ آج اپنی دلہنیا بیاہ لائیں گے ، ان کی رسم حنا گزشتہ روز ہوئی جس میں پہلوانی رنگ چھایا رہا،انعام بٹ گھوڑے پر سوار ہوکر تقریب میں پہنچے ،انہوں نے خوب بھنگڑا بھی ڈالا ۔
رسم حنا میں انعام بٹ کے اہلخانہ،دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی اور قومی ریسلر کو مہندی لگائی اور قومی ہیرو کی خوشیوں میں بھنگڑا ڈال کر خوب حصہ ڈالا۔
انعام بٹ کی والدہ اور دیگر فیملی ممبرز کی خوشی بھی دیدنی تھی ۔انعام بٹ کاکہنا تھا کہ انکی دلہن نے کوئی خاص فرمائش نہیں کی وہ بارات پر کالے رنگ کی شیروانی پہنیں گے۔
انعام بٹ کی رسم حنا میں شریک مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی ۔انعام بٹ آج اپنی دلہنیا کو لینے جائیں گے۔
The post انعام بٹ آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے appeared first on 92 News HD Urdu.
from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2QYg6eb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box