پشاور: پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ ڈھیری باغبانان میں کبوتروں کے تنازع پر بچوں کی لڑائی ہو گئی جب کہ شکایت کرنے پرتین بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔
تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود ڈھیری باغبانان میں فریق اول کامران وغیرہ اور فریق دوم اسحاق عرف ماموتے وغیرہ کے مابین مبینہ طور پر زبانی تکرار پر جھگڑا ہوا، جس پر فریق اول صدیق اپنے بھائیوں وسیم اور وقاص کے ہمراہ گلہ کرنے فریق دوم کے گھرگیا جہاں فریق دوم اسحاق عرف ماموتے نے اپنے بیٹوں سمیت فریق اول پر فائرنگ کردی جس سے صدیق، وسیم اور وقاص پسران اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے مقتولین کے ماموں کامران ملک کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، جبکہ ملزمان گھر بار چھوڑکرفرارہو گئے۔
The post پشاور میں کبوتروں کے تنازع پر 3 بھائیوں کو قتل کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/1952921/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box