تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 26 January 2020

کراچی والوں ہوشیار ، کل سے سردی کی نئی لہر آنے کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کی پیشگوئی کردی ہے ، آج کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کل سے شہر میں سردی کی نئی لہر کا آغاز ہوگا ، آج مطلع جزوی طورپر ابرآلود رہے گا ، صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ، نمی کا تناسب 77 فیصد جبکہ ہواکی رفتار8 کلومیٹر ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں بہادرآباد،گلشن اقبال، نیپا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی اورسائٹ ایریا  میں بونداباندی ہوئی،   جس کے باعث سردی بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا  کہ کراچی میں سرد موسم کا دورانیہ فروری کے آخرتک رہنےکا امکان ہے، 24جنوری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم شمالی بلوچستان اور کےپی میں داخل ہوگا جس سے  سردی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں سرد موسم کا دورانیہ فروری کے آخرتک رہنےکا امکان

دوسری جانب وادی کوئٹہ سمیت گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود ہے ، زیارت میں کم سےکم درجہ حرارت منفی9،قلات میں منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری ہے۔

ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 2، دالبندین میں3 ڈگری ، پنجگوراور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت7، بارکھان میں 5سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربت میں درجہ حرارت 4، پسنی میں کم سے کم درجہ حرارت14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کوئٹہ سمیت بیشتر مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں میں ،سکھر، کوئٹہ ،سبی ، پشین، زیارت ، لاہور، فیصل آباد ، راولپنڈی،اسلام آباد ، دیر، مالاکنڈ ، سوات، گلگت بلتستان  اور کشمیرمیں اکثرمقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2GoJ3Lj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو