تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 8 January 2020

قاسم سلیمانی کی موت سے ایران کو کیا فائدہ ہوا؟

تہران : سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ جوکرناتھاکرلیا،ایران کابہت سمجھداری والابیان ہے ، قاسم سلیمانی کی موت سےایران کے اندرونی اختلاف ختم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جوکرناتھاکرلیا،ایران کابہت سمجھداری والابیان ہے، ایران نہیں چاہتاکہ جنگ کی بات بڑھے لیکن ٹرمپ ایران پردباؤرکھنےکی کوشش جاری رکھیں گے۔

نجم الدین شیخ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی موت سےایران کے اندرونی اختلاف ختم ہوگئے، اقوام متحدہ کا خطےمیں کردار بہت زیادہ اہم نہیں تاہم سعودی عرب امن کیلئے بات چیت کےآپشنزاستعمال کررہا ہے۔

گذشتہ روز سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا تھا امریکا کو جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی وضاحت دینا ہوگی ، امریکا کےاتحادیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں جنگ نہیں چاہیے ، جنگ آپ لڑ یں گے مارے ہم جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی تدفین ہوئی تو اسوقت بھی احتجاج ریکارڈ ہوا۔

مزید پڑھیںایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، فوجی اڈوں پر دو بڑے حملوں میں 80 ہلاک

یاد رہے گذشتہ روز جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ، حملےمیں80ہلاکتیں ہوئیں۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید سخت  پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا  کہمیزائل استعمال نہیں کرنا چاہتے، ایران کو جوہری منصوبےسےدستبردار ہونا پڑے گا، میں جب تک امریکا کا صدر ہوں ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کے حملے میں کسی امریکی کونقصان نہیں ہوا، اس حملے میں امریکی فوجی محفوظ ہیں البتہ فوجی اڈے کو نقصان پہنچا

The post قاسم سلیمانی کی موت سے ایران کو کیا فائدہ ہوا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FwKpDh
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو