تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 8 January 2020

شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان

لندن ( 92 نیوز) شہزادہ ہیری اور انکی بیوی میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ، بکنگھم پیلس نے  مایوسی کا اظہار کردیا۔

ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر لکھا کہ وہ برطانوی شاہی فیملی کے سینئر ممبرز کی حیثیت سے دستبردار ہو جائیں گے اور اپنی مالی خود مختاری کیلئے منصوبہ بندی کریں گے۔

ہیری اور میگھن نے لکھا کہ کئی ماہ کی سوچ وبچار کے بعد انہوں نے اس سال اپنا رول بدلنے کا فیصلہ کیا اور واضح کیا کہ وہ ملکہ برطانیہ کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے برطانیہ اور شمالی امریکا میں وقت گذارنے کے حوالے سے بھی اپنے ارادے سے آگاہ کیا۔

شاہی خاندان کے  افراد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن نے اپنے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا تھا اور بکنگھم پیلس کو انکے اس فیصلے پر افسوس ہے۔

The post شہزادہ ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان کے سینئر افراد ہونے کی حیثیت چھوڑنے کا اعلان appeared first on 92 News HD Urdu.



from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2Qz2Ttd
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو