تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 9 January 2020

وزیراعظم عمران خان آج اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے، اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوےکی جانب سےقائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج نوشہرہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے ، اضاخیل ڈرائی پورٹ پاکستان ریلوے کی جانب سے قائم کیا گیا ہے ، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر خیبرپختونخوا اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی شریک ہوں گے۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ میں امپورٹ و ایکسپورٹ کی کلیئرنس ہوگی جبکہ مذکورہ ڈرائی پورٹ میں ٹرانزٹ کارگو بھی شامل ہے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا ایریا 3471مرلے پر مشتمل ہے۔

50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے ڈرائی پورٹ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے سہولت ہو گی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہنر مندپاکستان منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔ .

افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ نوجوانوں پر خرچ کرکے ملک کو سپر پاور بناسکتے ہیں، نوجوانوں پر خرچ کرنے کے لیے ہنرمند پاکستان پروگرام پہلا قدم ہے، پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، ہنر مند پاکستان پروگرام میں 500 ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھولے جائیں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان آج اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tGqwqJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو