تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 9 January 2020

پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق

پشاور: خیبر پختون خوا کے دار الحکومت پشاور کے علاقے خزانہ میں سی این جی اسٹیشن میں فلنگ کے دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے خزانہ میں گاڑی میں سی این جی بھرتے ہوئے دھماکا ہوا، ریسکیو کا کہنا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلنگ اسٹیشن پر کار میں گیس بھری جانے لگی، اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے کار کے پچھلے حصے کے پرخچے اڑ گئے، کار میں موجود خاتون شدید زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تین افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں کار سوار افراد کے ساتھ سی این جی اسٹیشن پر گیس بھرنے والا شخص بھی شامل ہے۔

The post پشاور، سی این جی بھرتے ہوئے گاڑی میں ہولناک دھماکا، خاتون جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35EwJkj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو