کراچی ( 92 نیوز) پی سی بی ویمنز ٹرائی اینگولر سیریز آج سے کراچی میں شروع ہوگی ۔ایونٹ میں تین ٹیمیں شرکت کریں گی ۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں دنیا کی کسی بھی ٹیم کا اب پاکستان آنے سے انکار نہیں بنتا۔
ومینز ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریاں مکمل ، کراچی میں ٹرائی اینگولر سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی ، سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔
کپتان بسمہ معروف کہتی ہیں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو اب پاکستان سے آنے سے انکار نہیں کرنا چاہئے۔ رامین شمیم اور ناہیدہ بی بی نے عالمی کپ سے قبل سیریز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔
ڈائنامائٹ، چیلنجرز اور بلاسٹرز کے درمیان تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونگے جبکہ فائنل 16 جنوری کو فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا ۔
قومی ٹیم 21جنوری کو عالمی کپ کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوگی جہاں ویسٹ انڈیز سے تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی عالمی، عالمی ویمن کپ کا آغاز29 جنوری سے ہورہا ہے ۔
The post پی سی بی ویمنز ٹرائی اینگولر سیریز آج سے شروع ہوگی appeared first on 92 News HD Urdu.
from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2N5N1Mr
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box