بغداد ( 92 نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد آج پھر دھماکوں کی گونج اٹھا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو راکٹ بغداد میں امریکی سفارت خانے کے قریب گرے، جس کے بعد آگ لگ گئی، عراقی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے،حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر ایران کیساتھ بڑھتی کشیدگی پرٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ارکان کانگریس اورسینیٹ کو بریفنگ دی ۔ سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو، سیکرٹری دفاع مارک ایسپر، چیئرمین جوائنٹ چیفس مارک ملی اور سی آئی اے ڈائریکٹر جینا ہاسپیل پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد نے بند کمرہ بریفنگ دی۔
زیادہ ترارکان نے بریفنگ کو پارٹی مؤقف پر ہی پرکھا، ڈیموکریٹس نے جنرل سلیمانی پر حملے اور بعد کی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے جبکہ ریپبلکن ارکان نے امریکی حملے کو فیصلہ کن کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔
ریپبلکن سینیٹر مائیک لی، پارٹی مؤقف سے نالاں دکھائی دیے، وفد کی بریفنگ کو ’’بدترین‘‘ قرار دے دیا۔
The post بغداد میں امریکی سفارتخانے پر پھر راکٹوں سے حملہ ، جانی نقصان نہ ہوا appeared first on 92 News HD Urdu.
from 92 News HD Urdu https://ift.tt/39RSgJK
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box