واشنگٹن ( 92 نیوز ) امریکی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کیلئے قانون سازی کی تیاری کر لی گئی ۔ ٹرمپ کو ایران کیخلاف جنگ سے روکنے کیلئے قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہو گی۔
کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کہتی ہیں ایران کے ساتھ تنازع پر بریفنگ کے دوران ارکان کو حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا گیا جبکہ انہیں اور دیگر ڈیموکریٹس کو موجودہ صورتحال میں ٹرمپ انتظامیہ کی ممکنہ حکمت عملی پر بھی تحفظات ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کیلئے مشی گن سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکِن نے ’’وار پاورز ریزولوشن‘‘ پیش کر رکھی ہے۔
The post امریکی صدر کے جنگی اختیارات محدود کرنے کیلئے قانون سازی کی تیاری appeared first on 92 News HD Urdu.
from 92 News HD Urdu https://ift.tt/2FA885I
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box