تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 14 January 2020

اس سال پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، آغا سراج درانی

کراچی : اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے مفاہمت کرنے میں کوئی برائی نہیں، اس سال پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے شہر کراچی کی سیاست کے بارے میں کوئی خاص علم نہیں ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اتحاد پی ٹی آئی سے ٹوٹا ہے یا نہیں، سب اپنی مرضی سے چل رہے ہیں۔

اسپیکرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ سیاست ایک اوپن گراؤنڈ ہے اس میں فیلڈ کھلی ہوتی ہیں، ملک اور اپنے صوبے کی بہتری کیلئے مفاہمت کرنے میں کوئی برائی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آغاسراج درانی نے کہا کہ سال2020میں پاکستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ چار بیٹیاں اور دو بیٹے مفرور ہیں۔

نیب حکام نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کاریفرنس دائر کرنے سے قبل گزشتہ سال 20فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

دائر ریفرنس میں آغا سراج سمیت بیس ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

The post اس سال پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، آغا سراج درانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38itjph
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو