اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر میں آج لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ متاثرین سے بھی ملیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کے بعد اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کر دی ، عمران خان آج آزاد کشمیر پہنچیں گے ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، اس موقع پر وزیراعظم کو لینڈسلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
دورے کے دوران وزیر اعظم متاثرین کی امداد کیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گے ، وزیر امور کشمیر امین گنڈا پور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شدید برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ آزاد جموں و کشمیر میں موت اور تباہی کا پیغام لے کر آئی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فوج اور تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
The severe snowfalls and landslides in AJK have caused misery & deaths. I have asked the NDMA, the military & all our federal ministers to immediately provide all humanitarian assistance on an emergency footing to the affected people in AJK.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 14, 2020
خیال رہے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفباری نے تباہی مچادی ہے، دو روز کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے ، برف باری سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور پاک فوج کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں : آزاد کشمیر میں شدید برفباری، 62 افراد جاں بحق
وادی نیلم میں برفانی تودہ گرنے سے62 ہلاکتیں ہوئی جبکہ 56مکان تباہ ہوگئے، ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کو کمبل،خوراک پہنچادی گئی،اسپتالوں اور اسکولوں میں عارضی شیلٹرفراہم کردیاگیا ہے۔
دوسری جانب کے ٹو بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے طوفان نے اکھاڑ دیے ، برفانی طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو نقصان پہنچا، بیس کیمپ میں موجود غیر ملکی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو، براوٹ پیک اور جی ون پر سرمائی مہم جوئی کر رہے ہیں۔
The post وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں شدید برف باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tj0Alc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box