موگو پارک میں واقع چڑیا گھر کے سربراہ چیڈ اسٹیپلز آگ کے ڈر سے کئی جانوروں کو اپنے گھر لے گئے (فوٹو: ایم ایس این |
کینبرا:
اس وقت آسٹریلیا کے جنگلات میں شدید آگ لگی ہوئی ہے جس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوچکی ہے، آگ پھیل کر ایک چڑیا گھر کا رخ کرسکتی ہے اور اسی ڈر سے وہاں کے عملے نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائیگر، پانڈا اور کئی بندروں کو اپنے ذاتی گھروں میں منتقل کردیا۔
اس وقت نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات ایک ہفتے سے آگ کی لپیٹ میں ہیں اور موگو وائلڈ لائف پارک کا چڑیا گھر بھی اس کے قریب ہیں جہاں آگ لگنے کا خدشہ موجود ہے۔ اس چڑیا گھر میں 200 کے قریب نایاب ترین جانور موجود ہیں جن میں سماٹرا ٹائیگر، سفید گینڈے اور آسٹریلیا میں پائے جانے والے بندروں اور بوزنوں کی قسم قسم کی انواع رہتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box