تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 3 March 2020

جوبائیڈن نے کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن جیت لیا

واشنگٹن : امریکا میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار سابق نائب صدر جوبائیڈن نے کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن جیت لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2020 کے صدارتی اتنخابات کےلیے امیدوار مختلف ریاستوں میں کمپین چلارہے اور تاکہ عوام مقبولیت حاصل کرسکیں۔

میڈیا رپورٹس بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار بننے کے خواہشمند جوبائیڈن کی پوزیشن بہت مستحکم ہے، جو بائیڈن نےامریکی ریاستوں ورجینیا،الابامااورشمالی کیرولائنا میں کامیابی حاصل کرلی۔

جوبائیڈن کو 168 اور سینیٹر برنی سینڈر کو 106 ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل ہوگئی، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کے حق میں 2 امیدوار دستبردار بھی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈیموکریٹ کی جانب سے جو بائیڈن، مائیکل بلومبرگ، پیٹ بیٹی جیج، تلسی گبرڈ، ایمی کلوبچر، برنی سینڈرز، ٹام اسٹائر، الزبتھ وارن کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جب کہ ری پبلکنز میں روک ڈی لا فونٹے، ڈونلڈ ٹرمپ اور بل ویلڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ ڈیموکریٹس کے درمیان مقابلہ تیزی سے سکڑتا جا رہا ہے، رواں سال جب یہ مباحثہ شروع ہوا تھا تو 25 سے بھی زیادہ امیدوار تھے جو اب 8 رہ گئے ہیں۔

سابق نائب صدر جوبائیڈن نے بھی مباحثے میں پوزیشن مستحکم کر لی

اب تک برنی سینڈرز کو سب سے زیادہ 24 ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل ہے، جوبائیڈن کو 9 اور بیٹی جیج کو 3 کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات 3 نومبر 2020 کو منعقد ہوں گے جس میں اب نو ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے۔

The post جوبائیڈن نے کئی ریاستوں میں ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن جیت لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PLfJUg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو