کراچی: جناح ٹرمینل پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت صحت کے درمیان باہمی رابطوں کے فقدان کا انکشاف ہوا جب کہ دونوں اداروں کے درمیان سرد جنگ کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
ذرائع ایئرپورٹ کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں کی انتظامی امور پر مامور سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت صحت کے درمیان باہمی رابطوں کا شدید فقدان ہے، جس کے سبب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہنگامی اقدامات متاثر ہوسکتے ہیں۔
مذکورہ معاملے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انھیں اکثر و بیشتر گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق اسکریننگ پر مامور تربیت یافتہ ڈاکٹرز کے اچانک چھٹی پر جانے جبکہ غیر تربیت یافتہ عملے کی جانب سے مسافروں کی اسکریننگ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ہوائی اڈوں پر کرونا وائرس کے حوالے سے ٹھوس اقدام نہ ہونے کے سبب اداروں کی کوتاہی سے پہلا متاثرہ شخص ایئرپورٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔
The post کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدام، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وزارت صحت میں رابطے کا فقدان appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2010060/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box