کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا جس میں کورنا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت آج 11 بجے منعقد ہونے والے اہم اجلاس کا مقام ہلاکت خیز کرونا وائرس کے سبب تبدیل کردیا گیا ہے، جس کے بعد اب کابینہ اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کے بجائے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہوگا۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے جبکہ اجلاس میں نئے آئی جی کی تعیناتی اور 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
خیال رہے پاکستان میں کروناوائرس کے کیسز کی تعداد چار ہونے پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دئیے گئے ہیں ، سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے مزید دو ہفتے بند رکھے کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا سندھ بھرتمام کوچنگ سینٹرزبھی13مارچ تک بندرہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نےتمام اضلاع کی انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی تھیں، ذرائع محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹرز کھولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، محکمہ تعلیم کےاحکامات پر عمل کرنا ہوگا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38egYlj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box