کراچی: انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 30 لاکھ 64 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 3,064,830 افراد متاثر اور 211,609 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 922,389 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، گزشتہ چار مہینوں سے وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور 210 ممالک اور مختلف علاقے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔
امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1400 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 56,803 ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 39 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 14 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 22,623 ہلاکتیں ہوئیں اور 2 لاکھ 98 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔
امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے
یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 26,977 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 1 لاکھ 99 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 66 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 2 ہزار مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔ تاہم اٹلی میں اب کرونا کی وبا خاصی حد تک تھم گئی ہے، اموات میں نمایاں کمی ہو چکی ہے جس کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
اسپین اور فرانس بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، اسپین میں ہلاکتیں 23,521 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ فرانس میں 23,293 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 360 مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 21,092 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 57 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔
بیلجیئم میں 7,207 مریض، جرمنی میں وائرس سے 6,126 مریض، ایران میں 5,806 مریض، چین میں 4,633 (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، نیدرلینڈز میں 4,518 افراد، برازیل میں 4,603، ترکی میں 2,900، کینیڈا میں 2,707، سوئیڈن میں 2,274، سوئٹزرلینڈ میں 1,665، میکسیکو میں 1,434، آئرلینڈ میں 1,102، اور انڈیا میں 939 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
The post ساڑھے 30 لاکھ سے زائد انسان عالمگیر وبا کی لپیٹ میں، 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2VFASCG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box