واشنگٹن: امریکا میں ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے ہیں، گورنرز کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی ٹائم لائن جاری کر دی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکسس میں 25 فی صد کاروبار یکم مئی سے کھولے جائیں گے، ریاست میں اسٹورز، مالز، ریستوران، تھیٹرز، لائبریریاں اور میوزیمز کھولے جائیں گے جب کہ نائی اور بیوٹی پارلرز سمیت دیگر سیلون نہیں کھولے جائیں گے۔
دوسری طرف ریاست جارجیا میں بیوٹی پارلرز، سیلون، ٹیٹوز شاپس بھی کھول دی گئی ہیں، تمام کاروباری جگہوں میں سماجی فاصلہ اور دیگر گائیڈ لائنز لازمی قرار دی گئی ہیں، ریاست اوکلاہاما، مسی سیپی، ٹینیسی میں بھی کاروبار کھلنا شروع ہو گئے۔
جنوبی کیرولینا، کولوراڈو میں بھی کاروبار کھلنا شروع ہو گئے، آئیووا میں 50، الاسکا میں 20 فی صد کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، فلوریڈا میں چند بیچز بھی کھول دیے گئے ہیں، تفریحی ساحل صبح 6 سے 11، شام 5 سے 8 کے درمیان کھولے جائیں گے۔
پینسلوانیا میں تعمیراتی شعبے کو بھی کھولنے کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، اس ریاست میں چائلڈ کیئر سینٹرز کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، آئیڈاہو میں کاروبار کھولنے کا فیصلہ یکم مئی کو کیا جائے گا، کچھ ریاستوں میں گائیڈ لائنز کے ساتھ پارک کھولنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں کرونا کی وبا سے اب تک 56,803 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 10 ہزار سے بھی بڑھ چکی ہے۔
The post امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنا شروع کر دیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3eW75x7
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box