کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کیلیے ایک اور لیب فعال کردی ہے۔
جامعہ کراچی میں سندھ حکومت کے فنڈز سے کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے جس میں یومیہ 800 ٹیسٹ کیے جاسکیں گے ،ایک ہفتے کے دوران سندھ میں کورونا ٹیسٹ کیلیے یہ دوسری لیب بنائی گئی ہے اور جامعہ کراچی میں کورونالیبارٹری نے ٹیسٹنگ کا آغاز کردیا ہے،جامعہ کراچی انٹرنیشنل سینٹر فارکیمیکل اینڈ بائیو لاجیکل ریسرچ لیب میںکورونا ٹیسٹ کیلیے نمونے لیے گئے ہیں،بیان میں انھوںنے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق سندھ سے ایک اور اچھی خبر ہے۔
سندھ میں مقیم گلگت بلتستان کے 261 طلبہ کے ہم نے کورونا ٹیسٹ کیے تھے اورالحمداللہ 237 طلبہ کے نتائج منفی آئے ہیں جنھیں ان کے آبائی علاقوں کو رپورٹ کے ساتھ روانہ کردیاجائیگا،سندھ حکومت نے گلگت بلتستان واپس جانیوالے طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کافیصلہ تھا۔
کورنگی شاہ فیصل کالونی میں گلگت بلتستان کے طلبہ کیلیے خصوصی کیمپ قائم کیا گیا تھا جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے ،مزید طلبہ کے بھی مرحلہ وار ٹیسٹ کیے جائیںگیا،الحمداللہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ استعداد 3ہزار تک ہوگئی ہے اوروزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے کورونا ٹیسٹ کی یومیہ استعداد 5ہزارکرنے کا ہدف مقرر کیاہے۔
The post جامعہ کراچی میں کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم، یومیہ 800 ٹیسٹ کیے جاسکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2035172/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box