کراچی: ماڈل کالونی میں گھرسے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پرگولی لگی ہوئی تھی ، پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی کے علاقے میں واقع گھر سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی کنپٹی پر گولی لگی ہوئی تھی، ایس ایچ اوآغا معشوق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 50 سالہ رانا پاشا عرف راحیل کے نام سے ہوئی ہے جس نے خود کو اپنے اسلحے سے کنپٹی پرگولی مار کر خودکشی کی تھی جبکہ متوفی کی اہلیہ جھگڑے کے بعد 20 روزقبل بچوں کو لے کر میکے چلی گئی تھی اور شبہ ہے کہ متوفی نے دلبرداشتہ ہو کر خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ متوفی 2 بیٹے اورایک بیٹی کا باپ تھا ،لاش ورثاکے حوالے کردی۔
The post اہلیہ کے ناراض ہوکرمیکے جانے پرشوہرنے خودکوگولی مارلی appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2035161/1
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box