کراچی : سندھ حکومت کی اجازت کے باوجود پولیس نے تاجروں کو آن لائن کاروبار کرنے سے منع کر دیا اور دکانیں کھولنے کا اجازت نامہ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آن لائن کاروبارکی اجازت کے بعد دکانداروں کی بڑی تعداد کراچی الیکٹرانک مارکیٹ پہنچی ، مگر پولیس نے آن لائن کاروبار کی اجازت نہیں دی، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ حکومت کے احکامات کے مطابق عمل کروارہے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے پولیس نے آن لائن کاروبارکرنے سے بھی منع کردیا ہے، پولیس نے تاجروں سے دکانیں کھولنے کا اجازت نامہ طلب کیا اور ملازمین کی فہرست بھی مانگی اور ساتھ ہی دکان کھولنے سے پہلے سب کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مانگی ہے۔
تاجر برادری کاکہناہےکہ جب سندھ حکومت اورمحکمہ داخلہ سے معاملات طے ہوگئے ہیں تو کیوں کاروبارکھولنےمیں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
خیال رہے سندھ حکومت نے آج سے آن لائن کاروبار کی اجازت دی تھی، الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا تھا کہ آن لائن کاروبار کے دوران ڈیلیوری بوائے کو ہر صورت میں کرونا وائرس کے حوالے سے سندھ حکومت کی ایس اوپیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔
کاروبار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک ہوگا، پیر سے جمعرات ہفتے میں 4 روز آن لائن بزنس کی اجازت ہوگی، کاروبار کے دوران دکان کا شٹر صرف ڈیلیوری کے وقت ہی کھلے گا، دکان پر صرف ایک ملازم یا مالک کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
The post حکومتی اجازت، پولیس نے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کرنے سے منع کر دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zz5YDA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box